حیدرآباد

بی آر ایس کے عوامی نمائندوں کا 800 تالابوں پرقبضہ: ٹی پی سی سی صدر

لنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں موسیٰ ندی ترقیاتی پروجیکٹ اور حائیڈرا کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں موسیٰ ندی ترقیاتی پروجیکٹ اور حائیڈرا کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
دیپ داس منشی، تلنگانہ کانگریس کی نئی انچارج

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز حائیڈرا پر الزامات لگا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ریاست میں 800 تالابوں پر قبضہ کر رکھا ہے، اسی وجہ سے وہ حائیڈرا کے خوف سے غیر ضروی تبصرے کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کی پردہ پوشی کر رہے ہیں۔

مہیش کمار گوڑ نے کہا، آج کے ٹی آر کو بتانا چاہیے کہ کے سی آر اب کہاں چھپے ہوئے ہیں؟۔ انہوں نے کہا جو بی آر ایس قائدین جو اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں اس میں تھوڑی بھی حقیقت نہیں ہے جبکہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ بی آر ایس ایم ایل سیز اور ایم ایل ایز نے 800 تالابوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہیں اب حائیڈرا کا خوف ستا رہا ہے۔

انہوں نے کہا حائیڈرا کا موسیٰ ندی یا راہول گاندھی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم حیدرآباد کے تالابوں کی شان و شوکت دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں‘ کانگریس قائد نے کہا جب موسیٰ ندی ترقیاتی پروجیکٹ کا ڈی پی آر تیار ہی نہیں کیا گیا تو کرپشن کیسے ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا 2016 میں بی آر ایس حکومت نے خود منصوبہ بنایا اور اسے زیر التوا رکھا۔ اب کانگریس حکومت اسی منصوبہ پر عمل کر رہی ہے۔ ہم صرف موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس پر ریاست کے باہر ہوئے احتجاجوں کے ویڈیوز کو یہاں پروموٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حائیڈرا صرف ایف ٹی ایل اور بفر زون کے اندر ہی مسمار کر رہا ہے۔ حائیڈرا مختلف طریقہ سے کام کرتا ہے اور موسیٰ پروجیکٹ مختلف ہے۔

a3w
a3w