برقی کی بچت کیلئے رات 8 بجے بازار بند کردینے کا فیصلہ
توانائی کی بچت کی کوششوں کے حصہ کے طورپر پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بازار 8 بجے رات بند کردیئے جائیں۔
اسلام آباد: توانائی کی بچت کی کوششوں کے حصہ کے طورپر پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بازار 8 بجے رات بند کردیئے جائیں۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یہ بات کہی۔ انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں نیشنل اکنامک کونسل(این ای سی) میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سندھ‘ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے چیف منسٹروں نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ بلوچستان کی نمائندگی وہاں کے وزیر منصوبہ بندی نے کی۔
رات 8 بجے بازار بند کردینے کی پہل سے سالانہ ایک بلین امریکی ڈالر کی بچت ہوگی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بڑا چیلنج بن گئی ہے۔
حکومت درآمد کردہ تیل پر اپنا انحصار کم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرین انرجی بشمول سولار (شمسی توانائی)‘ ہائیڈل (آبی برقی) اور وِنڈانرجی کو بڑھادا دے گی۔