تلنگانہ

بی آر ایس نے کانگریس کے 420 وعدوں پر کتابچہ جاری کیا

بی آر ایس کی جانب سے آج حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کئے گئے 420 وعدوں کے نام سے ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی جانب سے آج حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کئے گئے 420 وعدوں کے نام سے ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حلقہ مشیرآباد جمعیت علماء کے زیر اہتمام دستاویزات کی درستگی کا کیمپ منعقد ہوا، کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
راہِ دین کا داعی، عابد، مجاہد، فیاض اور جری انسان: فاضل بیابانی مرحوم
پنجابی سیوا سمیتی کی 27ویں لوہڑی سگنا دی تقریبات کا اعلان
محبوب نگر میں آئی یو ایم ایل کے ضلعی دفتر کا شاندار افتتاح، کارکنوں کا زبردست جوش و خروش
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی وزیر اطلاعات و کمشنر سے ملاقات، ایکریڈیٹیشن کارڈس میں کمی پر تشویش

اس کتابچہ کے ذریعہ کانگریس پارٹی کو ان وعدوں کی یاد دلانے کی کوشش کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ بی آر یس قائدین کا کہنا ہے ہے کہ بہت سے وعدوں کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ عوام میں خدشات پائے جارہے ہیں۔

یہ وعدے صرف الیکشن جیتنے کیلئے کے گئے تھے جو عوام کے ساتھ دھوکہ کے مترادف ہے۔ بی آر ایس پارٹی نے کانگریس کے منشور کے ساتھ مختلف ڈیکلریشنس کے نام پر کے گئے اعلانات کو ملا کراس کتابچہ کو شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کانگریس پارٹی نے یہ وعدے حقیقت میں کئے تھے یا تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیا گیا لیکن یہ یقین دہانیاں 420 کے انداز میں ہیں، جو دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اب ایسے پروگرامس شروع کیے جانے چاہئیں جس سے کانگریس پارٹی کے وعدوں کو پورا کیا جا سکے بی آر ایس پارٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم میں کہے گئے وعدوں پر قائم رہتے ہوئے وعدوں کو پورا کیا جانا چاہئے۔

پارٹی نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی پر دباؤ بنائے گی کہ وہ عوام کو وقتاً فوقتاً کانگریس پارٹی کے ذریعہ کی گئی دھوکہ دہی کا ازالہ ہو سکے۔