تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آرایس اپنی کامیابی کی ہیٹ ٹرک کرے گی: وزیرفائنانس

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ جنوبی ہند کی اس ریاست میں حکمران جماعت بی آرایس اپنی کامیابی کی ہیٹ ٹرک کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ جنوبی ہند کی اس ریاست میں حکمران جماعت بی آرایس اپنی کامیابی کی ہیٹ ٹرک کرے گی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

انہوں نے منچریال ضلع کے حاجی پورمنڈل میں 80 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پڈتن پلی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کا انتخابی منشور سامنے آئے گا تو اپوزیشن کو دھکہ پہنچے گا۔

انہوں نے گذشتہ روز جلسہ میں بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کی جانب سے ریاست کی برسراقتدار پارٹی کونشانہ بنائے جانے پر ردعمل کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ نڈا کی آبائی ریاست میں زعفرانی جماعت کامیابی حاصل نہیں کرپائی، یہ کے چندرشیکھررو کی سرزمین ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی آرایس حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کو کافی اہمیت دی ہے۔کئی پروگرام جیسے کے سی آر کٹ، کے سی آر نیوٹریشن کٹ، گروہالکشمی، کلیانا لکشمی اسکیمات متعارف کی ہیں۔گذشتہ دس سال میں ریاست میں کافی ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جس پر عمل کرتا ہے، ملک اس کی پیروی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرایس عادل آباد ضلع میں دس کی دس نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے وزارت اعلی کی کرسی کے لیے مذہب کے نام پر سیاست کی۔