حیدرآباد

تلنگانہ میں بی آرایس 90 تا 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:تارک راما راو

تارک راما راو نے ٹی آرایس کی بی آرایس میں تبدیلی کے بعد پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ پلینری اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کی 100 نشستوں پر ضمانت ضبط ہوجائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بی آرایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راو نے اس یقین کااظہار کیا کہ ان کی پارٹی جاریہ سال کے اوخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں 90 تا 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو جنوبی ہند کی ریاست میں ہیٹ ٹرک بنائیں گے۔

تارک راما راو نے ٹی آرایس کی بی آرایس میں تبدیلی کے بعد پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ پلینری اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کی 100 نشستوں پر ضمانت ضبط ہوجائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی وزیراعلیٰ کے امیدواروں کا اعلان کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے نام کی تبدیلی کی گئی ہے تاہم پارٹی کا ڈی این اے، ایجنڈا، پارٹی نشان، فلسفہ اور ان کی پارٹی کا لیڈر تبدیل نہیں ہوا ہے۔

تارک راما راو نے ان کے مستقبل کے وزیراعلی ہونے سے متعلق اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد و پارٹی کے سربراہ چندرشیکھرراو کی عمر ابھی 70 سال بھی نہیں ہوئی ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی عمر 80 سال ہے۔ وہ ایک اور معیاد کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراوا ن کی پارٹی کی پہچان ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی