حیدرآباد

شاہ میرپیٹ میں فائرنگ سے سنسنی، ٹی وی اداکار منوج کی ایرگن ضبط

شہر کے مضافائی علاقہ شاہ میرپیٹ کے ریسارٹ میں ہفتہ کے روز آپسی بحث وتکرار کے دوران فائرنگ کاسنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: شہر کے مضافائی علاقہ شاہ میرپیٹ کے ریسارٹ میں ہفتہ کے روز آپسی بحث وتکرار کے دوران فائرنگ کاسنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کیا قومی یکجہتی کی تشریح بدل گئی؟ منوج کمار
چلتی ہوئی کار میں 6سالہ لڑکی نے اپنی دادی پرگولی چلادی

پولیس کے بموجب سدھارتھ اورسمرتاداس عرف شرتی کی شادی 20 سال قبل انجام پائی تھی انہیں 17سالہ لڑکا اور 13سالہ لڑکی بھی ہے۔اس دوران سدھارتھ اور شرتی میں اختلافات پیداہوگئے۔

شرتی نے سدھارتھ سے علحدگی کے لئے عدالت میں درخواست داخل کی تھی اور شہر سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ شاہ میر پیٹ کے ایک ولا میں قیام پذیر تھی‘گزشتہ چندماہ سے شرتی ایک شخص منوج کے ساتھ رابطہ میں تھی۔

دونوں نے ملکر ایک سافٹ ویر کمپنی شروع کی‘ہفتہ کو سدھارتھ اپنی لڑکی لیجانے کے لئے شاہ میر پیٹ آیا کیونکہ شرتی نے شکایت کی تھی منوج نے اسے مارا ہے۔

جب سدھارتھ اپنی بیٹی کولیجانے لگااس وقت شرتی اور سدھارتھ کے درمیان بحث وتکرار ہونے لگی۔

بحث کے دوران منوج نے ایرگن سے ہوامیں دو راؤنڈ فائرنگ کی جس کا نشانہ سدھارتھ تھا۔ سدھارتھ نے فوری پولیس کوطلب کیاپولیس نے وہاں پہنچ کر ایرگن کوضبط کرلیا اور تحقیقات کاآغاز کردیا۔

شرتی نے پولیس کوبتایا کہ سدھارتھ نے انہیں دھمکی دی تھی اور جب وہ وہاں پہنچاتوان میں بحث وتکرار ہوئی اور فائرنگ ہوئی۔

اس دوران منوج نے وضاحت کی ہے کہ اس نے فائر نگ نہیں کی وہ اس وقت بنگلور میں تھا۔ فائرنگ سے متعلق ٹی وی سیریل اداکار منوج نے ہفتہ کے روز اس بات کی وضاحت کی ہے۔

بتایاگیا ہے کہ سدھارتھ کے فرزند نے تین ماہ قبل چائیلڈ ویلفیر کمیٹی سے شکایت کی تھی کہ منوج اس کی بہن کو ہراساں کررہاہے۔کمیٹی نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کیاتھا۔