تلنگانہ

بی آرایس کو95سے 105 نشستوں پر کامیابی ملے گی:کے سی آر

چیف منسٹرنے تلنگانہ کی تیزرفتارتبدیلی کے پس پردہ بی آرایس حکومت کی ممکنہ مساعی کو یاد کیا اور کہاکہ آج تلنگانہ دھان کی پیداور میں ہندوستان میں سرفہرست مقام پر ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ آئندہ ماہ منعقدشدنی اسمبلی انتخابات میں بی آرایس 95 سے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔شاہ میرپیٹ کے قریب ایک فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی گجویل کے پارٹی لیڈرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد آبپاشی پروجیکٹوں کی تعمیر کے ذریعہ ریاست کے زرعی شعبہ کومستحکم بنایاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

 آبپاشی سہولتوں کو فروغ دینے اور شعبہ زراعت میں انقلابی اصلاحات کے سبب مائیگرنٹ عوام دوبارہ اپنے آبائی مقامات واپس ہوچکے ہیں۔ چیف منسٹرنے تلنگانہ کی تیزرفتارتبدیلی کے پس پردہ بی آرایس حکومت کی ممکنہ مساعی کو یاد کیا اور کہاکہ آج تلنگانہ دھان کی پیداور میں ہندوستان میں سرفہرست مقام پر ہے۔

 اس طرح تلنگانہ دھان کی پیداوار کا ہب بن گیا ہے۔ملناساگر اور کونڈاپوچماں ساگر کی تعمیر کے لئے زرعی اراضیات دینے پر ضلع سدی پیٹ کے کسانوں کی ستائش کی اورکہاکہ وہ ان کسانوں کے دردکوبہتر طورپر سمجھتے ہیں جنہوں نے ان دوذخائر آب کی تعمیر کے لئے اپنی قیمتی اراضیات حوالہ کی ہیں۔

پوراتلنگانہ ان کسانوں کا مقروض ہے جنہوں نے ملنا ساگر اور کونڈاپوچماں ساگر کے تحت اپنی زمینات کھوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں زیر زمین پانی کی سطح میں جہاں کمی آرہی ہے وہیں اس کے برخلاف تلنگانہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہواہے۔

انہوں نے حلقہ گجویل کے عوام سے اظہار تشکرکیا جنہوں نے دوبارہ انہیں ایم ایل اے منتخب کیا۔آنے والے دنوں میں حلقہ گجویل کومزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ کے سی آر نے وعدہ کیا کہ تیسری معیاد میں وہ ہر ماہ ایک دن حلقہ میں عوام کے لئے دستیاب رہیں گے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پرزوردیا کہ وہ بی آرایس کی کامیابی کے لئے سخت محنت کریں۔