مرکز میں مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق کے سی آر کے بیان سے نئی بحث
بی آر ایس کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کھمم میں دیئے گئے بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حیدرآباد: بی آر ایس کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کھمم میں دیئے گئے بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
انتخابی مہم کے ایک حصہ کے طور پر، سابق چیف منسٹرنے جو کھمم میں ایک روڈ شو میں حصہ لیا تھا نے کہا کہ بی آر ایس لوک سبھا کی 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور کھمم میں بی آر ایس کے امیدوار اور موجودہ رکن پارلیمنٹ این ناگیشور راؤ مخلوط حکومت میں مرکزی وزیر بنیں گے۔
لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں جو حکومت بننے جا رہی ہے وہ تیسرے محاذ کی حکومت ہوگی۔ کے سی آر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں 200 سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت پائے گی۔
اس وقت لوک سبھا انتخابات میں قومی سطح پر اصل لڑائی بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اور کانگریس کی قیادت والے انڈیا۔ بلاک کے درمیان ہے لیکن بی آر ایس قومی سطح پر بی جے پی اور کانگریس سے مساوی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
موجودہ سیاسی حالات میں، لوک سبھا انتخابات کے بعد، بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے یا کانگریس کی قیادت والا انڈیا بلاک کے لیے مرکز میں حکومت بنانے کا موقع حاصل ہو سکتا ہے۔
اگر بی آر ایس سے نما ناگیشور راؤ اپنی سیٹ برقرار رکھتے ہیں اور مرکزی وزیر بننا چاہتے ہیں تو بی آر ایس کو این ڈی اے یا انڈیا میں شامل ہونا پڑے گا۔ جب بی آر ایس بی جے پی اور کانگریس سے مساوی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہے تو وہ کس اتحاد میں شامل ہوگی پر اس بحث جاری ہے۔