تلنگانہ
بی آرایس کارکنوں کی پٹائی، سب انسپکٹر معطل
تلنگانہ کے ورنگل پولیس کمشنرعنبر کشور جھا نے آتماکورپولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر جی پرساد کو معطل کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل پولیس کمشنرعنبر کشور جھا نے آتماکورپولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر جی پرساد کو معطل کر دیا۔
ایس آئی پر بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈروں کی پٹائی کا الزام تھا جنہوں نے آتماکورکے اگرم پاڑ میں میڈارم جاترا کے دوران نعرے لگائے تھے۔
اس واقعہ پر بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد ورنگل ایسٹ زون کے ڈی سی پی عبدالباری کی نگرانی میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
اس واقعہ کی رپورٹ کی بنیاد پر ایس آئی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔