جرائم و حادثات

تلنگانہ کے قطب اللہ پور میں آگ لگنے کا واقعہ، چاردکانات جل کر خاکستر

تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری کے قطب اللہ پور علاقہ کی ایچ اے ایل راگھویندر کالونی میں آج صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے سبب چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری کے قطب اللہ پور علاقہ کی ایچ اے ایل راگھویندر کالونی میں آج صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے سبب چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور جلد ہی آس پاس کے دیگر اسٹالز تک پھیل گئی۔

راہگیروں نے اس سلسلہ میں فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس کو چوکس کیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

a3w
a3w