تلنگانہ

سنگارینی کالریز یونین انتخابات سے دور رہنے بی آر ایس کا فیصلہ

اجلاس میں بی آر ایس سربراہ کے سی آر کے فیصلہ کو خود کشی قرار دیا گیا ٹی بی جی کے ایس کے قائد راجی ریڈی نے کہا کہ تحریک تلنگانہ کے دوران تشکیل دی گئی تنظیم کو انتخابات سے دور رکھنے کا فیصلہ افسوسناک اور بدبختانہ ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس نے سنگارینی کالریز یونین انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے اس ضمن میں پارٹی سے مربوط تنظیم ٹی بی جی کے ایس کے قائدین کو ہدایت جاری کی ہے۔ پارٹی کے فیصلہ کے خلاف ٹی بی جی کے ایس قائدین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
سنگارینی کا 9ماہ میں 23ہزار کروڑ کا کاروبار

 بتایا جارہا ہے کہ ٹی بی جی کے ایس قائدین اجتماعی استعفیٰ دے رہے ہیں۔ مستعفی قائدین کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ، کانگریس میں شامل ہونے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ آج ناراض قائدین کی جانب سے حیدرآباد میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں بی آر ایس سربراہ کے سی آر کے فیصلہ کو خود کشی قرار دیا گیا ٹی بی جی کے ایس کے قائد راجی ریڈی نے کہا کہ تحریک تلنگانہ کے دوران تشکیل دی گئی تنظیم کو انتخابات سے دور رکھنے کا فیصلہ افسوسناک اور بدبختانہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی تلنگانہ اسٹیٹ ہائی  کورٹ نے سنگارینی کالریز انتخابات 27 دسمبر کو منعقد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔