تلنگانہ

بی آر ایس کے ہریش راؤ کی ریونت ریڈی پر تنقید، موسیٰ ندی کی ترقی پر پدیاترا کا چیلنج

چیف منسٹر کی طرف سے کیے گیے چلینج کو قبول کرتے ہوۓ ہریش راو نے کہا وہ ریونت ریڈی کے ساتھ موسیٰ ندی کی ترقی پر عوام کی راے معلوم کرنے وڈاپلیسے چیف منسٹر کے ساتھ 'پدایاترا' میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

حیدرآباد: بی آرایس رکن اسمبلی  ٹی ہریش راؤ نے  چیف منسٹر ریونت ریڈی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے بیانات ’’گمراہ کن اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانے والے  ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش

چیف منسٹر کی طرف سے کیے گیے چلینج کو قبول کرتے ہوۓ ہریش راو نے کہا وہ ریونت ریڈی کے ساتھ موسیٰ ندی کی ترقی پر عوام کی راے معلوم کرنے وڈاپلیسے چیف منسٹر کے ساتھ ‘پدایاترا’ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

آج تلنگانہ بھوں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ ہریش راو نے کہا انہوں نے کہا کہ وہ بی آر ایس کے کارگزار صدر  کے ٹی راما راؤ کے ساتھ آئیں گے اور ریونت ریڈی کو بغیر سیکورٹی کے باہر نکلنے اور مسائل کا سامنا کرنے کی دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کے ٹی آر کی آواز ہے جو سوال کرتی ہے، اور انہیں جھوٹے مقدمات کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت  اے سی بی کو فارمولا ای ریس کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے ۔  ہم بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کون سے کیس دائر کریں گے۔ ہریش راو نے مزید کہا کہ ریونت ریڈی کو اپنی کرسی پر نظر رکھنی چاہیے۔ 

عوام میں انکی مقبولیت ختم ہو رہی ہے اور آیندہ انتخابات میں کانگریس کا دوبارہ حکومت بنانا ناممکن ہے ۔ ریونت ریڈی کو انکی  کرسی حاصل کرنے سازشیں کر رہے سینئرز کی فکر کرنی چاہیے۔ ریونت ریڈی کسی بھی وقت اپنی کرسی کھو جانے کے خوف میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا  بی آر ایس پانچ سالوں میں دوبارہ اقتدار پر واپس ایگی ، اور کے سی آر چیف منسٹر  ہوں گے۔ انہوں نے کہا کانگریس ہائی کمان اور چیف منسٹر میں راے کا تضاد ہے اسی لیے  ہائی کمان نے ریونت ریڈی کابینہ  کے لیے چھ وزارتی عہدوں کو پر کرنے کی منظوری نہیں دی ہے۔

وہ ڈپٹی اسپیکر یا چیف وہپ کے عہدوں کو پر نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا حال ہی میں  ایک وزیر نے گورنر سے ملاقات کی، دوسرا ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ناراض ہے  اور کچھ نے دعویٰ بھی کیا کہ وہ بھی کبھی چیف منسٹر بنیںگے۔  

ہریش راؤ نے ریونت کے مضحکہ خیز بیانات پر مبنی کئی میمز کی طرف توجہ مبذول کروائی، جن میں حیدرآباد کے تین سمندروں سے گھرے ہونے کے دعوے اور یہ کہ راجیو گاندھی نے کمپیوٹر ایجاد کیا تھا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر  ان تبصروں کو مزاح کا ذریعہ بنا دیا ہے، جو عوام میں عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ہریش راو نے دلسکھ نگر میں ہوائی جہازوں کی فروخت کے ریونت ریڈی  کے خیال  کو مضحکہ خیز” قرار دیا۔