تلنگانہ

بی آرایس کی سلورجوبلی،کے ٹی آر کا تلنگانہ کے شہدا کو خراج

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروفیسرکونڈا لکشمن باپوجی اور پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ تحریک بی آرایس پارٹی کے سفر کے لئے ایک عظیم تحریک وبنیادی ستون رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کی سلورجوبلی کے موقع پر پارٹی کے کارگذارصدرتارک راما راو نے تلنگانہ کے شہدا کی یادگارپرپھول نچھاورکئے اورتلنگانہ کوریاست کادرجہ دلانے کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروفیسرکونڈا لکشمن باپوجی اور پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ تحریک بی آرایس پارٹی کے سفر کے لئے ایک عظیم تحریک وبنیادی ستون رہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سال کے اس سفر میں سابق وزیراعلی و بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کی قیادت پارٹی کلیدی کردار ادا کرتی رہی۔انہوں نے بتایا کہ 25 سال قبل بی آر ایس پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

ایک فرد سے شروع ہونے والا یہ سفر لاکھوں افرادکے ساتھ مضبوط ہوا اور بالآخر تلنگانہ کی کامیابی حاصل ہوئی۔ کے ٹی راما راو نے کہا کہ پارٹی کے قیام کے مقام جل درشیم میں سلورجوبلی جشن کا آغاز کرنا انتہائی خوشی کا موقع ہے۔

انہوں نے کونڈا لکشمن باپوجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب گلابی جھنڈے کو کوئی جگہ نہ ملتی تھی، تب انہوں نے اپنا دروازہ کھولا اور تعاون فراہم کیا۔

کے ٹی راماراو نے واضح کیا کہ بی آر ایس کا واحد ایجنڈا ہمیشہ تلنگانہ رہا ہے اور پارٹی نے تحریک کے ذریعہ ریاست حاصل کی اور اب اس کی ترقی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔