ڈے کیئر میں درندگی! 15 ماہ کی معصوم بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل
بچی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ نوکرانی نے نہ صرف بچی کو زور سے زمین پر پٹخ دیا بلکہ اسے تھپڑ مارے، پلاسٹک کی بیلٹ سے پیٹا اور یہاں تک کہ دانتوں سے کاٹا بھی ہے۔
نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر-137 میں واقع پارس ٹیرا سوسائٹی کے ایک ڈے کیئر سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 15 ماہ کی معصوم بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ڈے کیئر میں کام کرنے والی نابالغ نوکرانی نے انتہائی ظالمانہ رویہ اختیار کیا۔
اطلاعات کے مطابق، بچی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ نوکرانی نے نہ صرف بچی کو زور سے زمین پر پٹخ دیا بلکہ اسے تھپڑ مارے، پلاسٹک کی بیلٹ سے پیٹا اور یہاں تک کہ دانتوں سے کاٹا بھی ہے۔
اس واقعہ کی سچائی اس وقت مزید واضح ہوگئی جب سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ نوکرانی نے بچی کو زمین پر پٹختی ہے، جس کے بعد بچی زور زور سے رونے لگتی ہے۔ ڈاکٹرس نے بھی بچی کے جسم پر پائے جانے والے زخموں کو ’بائٹ مارکس‘ یعنی دانت سے کاٹنے کی تصدیق کی ہے۔
#NOIDA DAY CARE में मासूम बच्ची के साथ मेड ने करी दरिंदगी
— PRIYA RANA (@priyarana3101) August 11, 2025
15 महीने की मासूम को को मेड ने दांतो से काटा
बच्ची को मेड ने पटक दिया
पूरी घटना डे-केयर के CCTV में कैद हो गई
पैरेंट्स की शिकायत की आरोपी गिरफ्तार
सेक्टर-137 स्थित पारस टेरिया सोसायटी स्थित प्ले स्कूल की घटना… pic.twitter.com/zG5WmNsd6d
بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر دانتوں کے نشانات صاف دکھائی دے رہے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ، بچی کو بار بار تھپڑ مارنے اور پلاسٹک کی بیلٹ سے پیٹنے کے بھی شواہد ملے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر، اس دوران ڈے کیئر کی انچارج نے بھی کوئی مداخلت نہیں کی۔ والدین نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ واقعہ کے وقت نہ صرف نوکرانی بلکہ ڈے کیئر انچارج نے بھی ان کے ساتھ بدزبانی کی اور سخت لہجہ میں بات کی۔
واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوکرانی کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف والدین کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے بلکہ شہر بھر میں چھوٹے بچوں کی حفاظت کے لئے قائم ڈے کیئر سینٹرس کی ساکھ اور اعتماد پر بھی گہرے خدشات پیدا کرتا ہے۔