تعلیم و روزگار
گروپI مینس کے پیاٹرن کو منظوری
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپI مینس کیلئے ماہرین کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ پیاٹرن کو منظوری دے دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپI مینس کیلئے ماہرین کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ پیاٹرن کو منظوری دے دی گئی۔
ٹی ایس پی ایس سی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گروپI مینس امتحانات کے پیاٹرن کو منظوری دی گئی اور ٹی ایس پی ایس سی کی وئب سائٹ www.tspsc.gov.in پر رکھا گیا۔
امیدواروں سے معلومات حاصل کرنے کیلئے وئب سائٹ کا مشاہدہ کرنے کی اپیل کی گئی۔
واضح رہے کہ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے گذشتہ سال26 اپریل کو 503 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور 16 اکتوبر 2022 او ایم آر پر مشتمل آبجکٹیو طرز پر پریلیمنری امتحان منعقد کیا گیا تھا۔