جرائم و حادثات

بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب ڈرون کو مار گرایا

جالندھر: پاکستان کی جانب سے منشیات کی دہشت گردی کی ایک اور کوشش کوبی ایس ایف نے ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

جالندھر: پاکستان کی جانب سے منشیات کی دہشت گردی کی ایک اور کوشش کوبی ایس ایف نے ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی
عمران خان کے پارٹی قائدین کے خلاف تازہ فوجی کارروائی

پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعرات کو امرتسر کے گاؤں دھنو کلاں کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا ۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کی آواز سنی۔

فوجیوں نے فوری طور پر مقررہ مشق کے مطابق فائرنگ کرکے ڈرون کو مارگرایا۔

علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس 300 آر ٹی کے) جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں پایا۔

ڈرون سے پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ سے لپٹے ہوئے ایک بڑے پیکٹ میں دو کلو ہیروئن کے 02 پیکٹ اور 170 گرام کے 02 چھوٹے پیکٹ افیم کے برآمد کیے۔

اور ساتھ ہی لوہے کی ایک انگوٹھی بھی ملی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی