دہلی

بجٹ ناامیدی کی پوٹلی ہے: اکھلیش یادو

بجٹ میں مارکیٹ کی تعمیر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ اتر پردیش میں پچھلے کئی سالوں سے ایک بھی نیا بازار نہیں بنایا گیا ہے۔ منڈیاں نہیں ہیں تو کسان اپنی مصنوعات کہاں بیچیں گے۔

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو پیش کئے گئے بجٹ کو ناامیدی کا پوٹلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانوں اور نوجوانوں کو کافی مایوسی ہوگی یادو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ باغبانی کے کسانوں کی مصنوعات کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے لیے بجٹ میں کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت

 بجٹ میں مارکیٹ کی تعمیر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ اتر پردیش میں پچھلے کئی سالوں سے ایک بھی نیا بازار نہیں بنایا گیا ہے۔ منڈیاں نہیں ہیں تو کسان اپنی مصنوعات کہاں بیچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں گفٹ سٹی بنایا گیا، لیکن دیگر ریاستوں میں اس بجٹ میں اس کے لیے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ اگر بجٹ میں اتر پردیش یا دیگر ریاستوں میں گفٹ سٹی بنانے کا اعلان کیا جاتا تو روزگار کے وافر مواقع پیدا ہوتے اور نوجوانوں کو راحت ملتی۔

یادو نے کہا کہ نوجوانوں کو آدھی پکی نوکری دینے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہر شعبے میں اگنی ویر بنانے سے روزگار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے کوئی تبدیلی آنے والی نہیں۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آ رہی ہے۔ بجٹ میں اتر پردیش کے لیے کسی پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔