حیدرآباد

بجٹ اجلاس: اکبرالدین اویسی اور کے ٹی آر میں تلخ مباحث

اکبر الدین اویسی اور وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ کے درمیان آج اسمبلی میں مباحث ہوئے۔ رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزراء اور کئی ارکان اسمبلی نے شرکت نہیں کی ہے وہ 25سال سے ایوان کو آرہے ہیں۔

حیدرآباد: ایم آئی ایم کے قائد اپوزیشن اکبر الدین اویسی اور وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ کے درمیان آج اسمبلی میں مباحث ہوئے۔ رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزراء اور کئی ارکان اسمبلی نے شرکت نہیں کی ہے وہ 25سال سے ایوان کو آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
کانگریس نے پی اے سی چیرمین کا عہدہ اپوزیشن کودیا
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات

اس طرح کا منظر انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔ بی آر ایس کے قائدین کو ٹی وی کے مباحث میں حصہ لینے کے لئے وقت ہے لیکن انہیں اسمبلی کی کاروائی میں حصہ لینے کیلئے آنے کا وقت نہیں ہے۔

رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے کہا کہ  چیف منسٹر کے سی آر اور ریاستی وزراء نے اسمبلی میں پرانے شہر کو استنبول بنانے، دیگر وعدے کئے تھے۔ لیکن سی ایم اور ریاستی وزراء ان سے ملاقات کرنے کیلئے وقت نہیں دیتے اگر ریاستی وزیر کے ٹی آرانہیں چپراسی سے ملاقات کرنے کی ہدایت دیں گے تو وہ ان سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں میٹرو ریل سے متعلق کاموں کا کب آغاز ہوگا۔عثمانیہ ہاسپٹل کی خراب حالت سدھارنے کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔اُردو کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان کا موقف دئیے جانے کے بعد بھی حکومت اُردو کے فروغ کیلئے کیوں توجہ نہیں دے رہی ہے۔

کے سی آر کی جانب سے اجلاس میں من مانی فیصلہ کئے جارہے ہیں۔ اکبر الدین اویسی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی اقدامات کا تذکرہ کیا جاتا ہے لیکن اس سلسلہ میں موثر عمل آوری نہیں کی جاتی۔

انہوں نے گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان کے نئے رکن نہیں ہے۔کئی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوکر اسمبلی کی کاروائی میں حصہ لے چکے ہیں۔

قائد اپوزیشن نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی مخالفت کی تھی لیکن نئے صدرجمہوریہ کے انتخابات کے موقع پر تائید کی گئی انہوں نے چیف منسٹر کو خبردار کیا تھا کہ بی جے پی سے قربت اچھی نہیں ہے۔

وہ ان کی بات نہیں سمجھے اب بی جے پی سے دوری اختیار کررہے ہیں۔اکبر الدین اویسی نے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے پر چیف منسٹر کو مبارکباد دی۔اکبر الدین اویسی نے حکومت نے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو ایک ہزار کروڑ روپے جاری کریں۔تاکہ اس کے مقصد کی تکمیل ہوسکے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں درخواست گذاروں کے مسائل کا بھی تذکرہ کیااور کہا کہ درخواست گزاروں کو قرض حاصل کرنے میں سہولت ہونی چاہئے۔قائد اپوزیشن نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ جس طرح نئے شہر میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس طرح پرانے شہر میں بھی کئے جائیں۔

a3w
a3w