دیگر ممالک

برازیل میں عمارت منہدم، 11 افراد ہلاک

فائر ڈپارٹمنٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز پیش آنے والے حادثے کے بعد سات افراد مردہ پائے گئے، جب کہ ایک شخص سپتال میں دم توڑ گیا اور ہفتے کے روز امدادی کارکنوں نے مزید تین لاشیں نکالیں۔

ریو دی جنیرو: برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنامبکو کے دارالحکومت ریسیف میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے، جب کہ تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

پولسٹا میونسپلٹی کے تحت واقع عمارت جمعہ کی صبح نامعلوم وجوہات سے منہدم ہوگئی تھی۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز پیش آنے والے حادثے کے بعد سات افراد مردہ پائے گئے، جب کہ ایک شخص سپتال میں دم توڑ گیا اور ہفتے کے روز امدادی کارکنوں نے مزید تین لاشیں نکالیں۔

اس عمارت کو 2010 میں عدالتی حکم کے بعد عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن 2012 سے کئی خاندان اس میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثے میں آٹھ اپارٹمنٹس مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ باقی چار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

a3w
a3w