Uncategorized
بلند شہر میں انکاؤنٹر، جرائم پیشہ نسیم درانی ہلاک
جرائم پیشہ سرغنہ نسیم درانی جو مبینہ طورپر داؤد ابراہیم سے جڑا اور دہلی کے ایک وزیر کے دفتر کے سامنے قتل کا مشتبہ ملزم بتایا جاتا تھا جمعہ کے دن اترپردیش کے بلند شہر میں دہلی پولیس اور نوئیڈا ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) جرائم پیشہ سرغنہ نسیم درانی جو مبینہ طورپر داؤد ابراہیم سے جڑا اور دہلی کے ایک وزیر کے دفتر کے سامنے قتل کا مشتبہ ملزم بتایا جاتا تھا جمعہ کے دن اترپردیش کے بلند شہر میں دہلی پولیس اور نوئیڈا ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا۔
نسیم درانی کا نام 16 نومبر کو سمیر کی ہلاکت کے سلسلہ میں آیا تھا جسے شمال مشرقی دہلی کے سونیا وہار علاقہ میں وزیر قانون کپل مشرا کے کیمپ آفس کے باہر گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔
تحقیقاتی عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ حملہ میں سمیر پر تقریبا 16 راؤڈ فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس نسیم درانی کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ اس کے خلاف 25 فوجداری مقدمات درج تھے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ داؤد ابراہیم کے کارندہ چھوٹا شکیل سے جڑا تھا۔