تلنگانہجرائم و حادثات
74 لاکھ روپے کا آن لائن سرمایہ کاری فراڈ، بینک اکاونٹس فراہم کرنے پر9افراد گرفتار
جعلی اسٹاک مارکیٹ مشوروں اور غیر مطلوبہ واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شہری کو بنایا گیا نشانہ، رقم کی منتقلی کے لیے بینک کھاتے فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاری، مہاراشٹرا کے دو مبینہ ماسٹر مائنڈ کی تلاش جاری۔
حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ پولیس نے غیر مطلوبہ واٹس اپ گروپ اور جعلی اسٹاک مارکیٹ مشوروں کے ذریعہ ایک شخص سے 74 لاکھ روپے کا دھوکہ کرنے والے آن لائن سرمایہ کاری فراڈ میں رقم کی منتقلی کیلئے بینک کھاتے فراہم کرنے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس، مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے2 افراد کو تلاش کررہی ہے جو مبینہ طور پر اس ریاکٹ کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 8جون کو شکایت کنندہ سلیم کو اس کی رضا مندی کے بغیر ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا تھا۔
اس گروپ کو مختلف موبائل نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف افراد چلا رہے تھے جن میں سے بعض نے خود کو مالیاتی ماہرین ظاہر کیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ شکایت کنندہ سے رابطے کیلئے ایک سیکورٹیز فرم کے کسٹمرسروس چینل کے طور پر بنائے گئے دوسرے گروپ کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔