تعلیم و روزگار

انٹر میڈیٹ پبلک امتحان کا عارضی ٹائم ٹیبل جاری

فرسٹ ایئر کے امتحانات 24 فروری اور سکنڈ ایئر کے 25 فروری 2027 سے شروع ہوں گے، تمام تھیوری پرچے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات فروری/مارچ 2027 کا عارضی ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ اس جاری کردہ شیڈول کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات 24 فروری سے 19 مارچ تک اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 25 فروری سے 20 مارچ 2027 تک منعقد ہوں گے۔

تمام تھیوری امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ فرسٹ ایئر کے امتحانات کا آغاز 24 فروری کو سیکنڈ لینگویج پیپر-I سے ہوگا، جبکہ 26 فروری کو انگلش پیپر-I منعقد ہوگا۔ 2 مارچ کو میتھمیٹکس IA، باٹنی، پولیٹیکل سائنس اور اکاؤنٹنسی (ACE گروپ)، 5 مارچ کو میتھمیٹکس IB، زولوجی، ہسٹری اور کامرس (ACE گروپ)، 9 مارچ کو فزکس اور اکنامکس،

15 مارچ کو کیمسٹری اور کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی، 17 مارچ کو پبلک ایڈمنسٹریشن اور میتھمیٹکس (MEC گروپ) جبکہ 19 مارچ کو ماڈرن لینگویج، جغرافیہ اور برج کورس میتھمیٹکس (BiPC) کے امتحانات ہوں گے۔ اسی طرح سیکنڈ ایئر کے امتحانات 25 فروری کو سیکنڈ لینگویج پیپر-II اور 27 فروری کو انگلش پیپر-II سے شروع ہوں گے۔

3 مارچ کو میتھمیٹکس IIA، باٹنی اور پولیٹیکل سائنس، 8 مارچ کو میتھمیٹکس IIB، زولوجی اور ہسٹری، 12 مارچ کو فزکس اور اکنامکس، 16 مارچ کو کیمسٹری اور کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی، 18 مارچ کو پبلک ایڈمنسٹریشن جبکہ 20 مارچ کو ماڈرن لینگویج، جغرافیہ اور برج کورس میتھمیٹکس (BiPC) کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

بورڈ کے شیڈول کے مطابق فرسٹ ایئر کے انٹرنل اسیسمنٹ 20 تا 25 جنوری، انوائرنمنٹل ایجوکیشن کا امتحان 27 جنوری، فرسٹ ایئر انگلش پریکٹیکل 29 جنوری، سیکنڈ ایئر انگلش پریکٹیکل 30 جنوری اور ایتھکس اینڈ ہیومن ویلیوز کا امتحان 29 جنوری کو ہوگا۔

سیکنڈ ایئر سائنس کے پریکٹیکل امتحانات یکم تا 10 فروری دو سیشن میں، صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے اور دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوں گے، جبکہ فرسٹ ایئر سائنس کے پریکٹیکل امتحانات 11 تا 18 فروری تین سیشن میں، صبح 9 سے 11 بجے، دوپہر 12 سے 2 بجے اور شام 3:30 سے 5:30 بجے تک ہوں گے۔

یہ ٹائم ٹیبل عارضی ہے اور جنرل و ووکیشنل اسٹریمز کے لیے جاری کیا گیا ہے، تاہم ووکیشنل مضامین کا علیحدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔ طلبہ کو حتمی ٹائم ٹیبل اور کسی بھی تبدیلی سے متعلق معلومات کے لیے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ tgbie.cgg.gov.in ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔