شمال مشرق

اتراکھنڈ میں درگاہ پر بلڈوزر چلادیاگیا (ویڈیو وائرل)

ایس ڈی ایم کی قیادت میں کی جانے والی اس کارروائی کے دوران درگاہ کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ واضح کیا ہے کہ مستقبل میں سرکاری اراضی پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔

ہردوار: اتراکھنڈ کے ہریدوار کے بہادر آباد علاقہ میں اتوار کو ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں راج پور گاؤں میں انتظامیہ نے ایک درگاہ پر بلڈوزر چلا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ درگاہ محکمہ آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ کیلئے جاری 20 لاکھ روپے کا تغلب۔ رقم لوٹانے ایک ہفتہ کی مہلت

ایس ڈی ایم کی قیادت میں کی جانے والی اس کارروائی کے دوران درگاہ کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ واضح کیا ہے کہ مستقبل میں سرکاری اراضی پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔

یہ اقدام تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ ہریدوار ضلع انتظامیہ نے پہلے بھی گرام سبھا میں غیر قانونی تجاوزات کو جے سی بی مشینوں کی مدد سے ہٹانے کی کارروائیاں کی ہیں، اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ہریدوار ضلع کے تجاوزات ہٹانے کی مہم کے نوڈل افسر منیش سنگھ نے کہا کہ درگاہ کی تعمیر کے لیے ضلع انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ 2016 کے بعد کسی بھی مذہبی مقام کی نئی تعمیر یا تعمیر نو کے لیے ضلع مجسٹریٹ کی اجازت ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت ریاست میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلا رہی ہے، جس کا مقصد سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات، خواہ وہ رہائشی ہوں، تجارتی یا مذہبی مقامات، انتظامیہ کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہیں، اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔