آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں ایک بار پھر وندے بھارت ٹرین پر سنگباری

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین گذشتہ روزوشاکھاپٹنم سے روانہ ہوئی۔اس کے اوقات کو تبدیل کرنا پڑا۔ یہ ٹرین 05:45بجے صبح روانہ ہونے والی تھی تاہم یہ ٹرین 09:45بجے صبح روانہ ہوئی کیونکہ ٹرین کے سی 8کوچ کے شیشوں کو نامعلوم افرادنے نشانہ بنایا۔والٹیرڈیویژن ریلوے نے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت ٹرین پر سنگباری کی گئی۔ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔گذشتہ تین ماہ کے عرصہ کے دوران تیسری مرتبہ وشاکھاپٹنم۔ سکندرآباد وندے بھارت ٹرین کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین گذشتہ روزوشاکھاپٹنم سے روانہ ہوئی۔اس کے اوقات کو تبدیل کرنا پڑا۔ یہ ٹرین 05:45بجے صبح روانہ ہونے والی تھی تاہم یہ ٹرین 09:45بجے صبح روانہ ہوئی کیونکہ ٹرین کے سی 8کوچ کے شیشوں کو نامعلوم افرادنے نشانہ بنایا۔والٹیرڈیویژن ریلوے نے یہ بات بتائی۔

قبل ازیں جنوری میں بھی مرمت کے کاموں کے دوران وشاکھاپٹنم شہر میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنایاگیا تھاجس میں وشاکھاپٹنم کے کنچارایاپالم علاقہ کے قریب اس ٹرین کے کوچ کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

ڈیویثرنل ریلوے منیجر انوپ کمار نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد نے وندے بھارت ٹرین کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیاجارہا ہے اور ریلوے پروٹکشن فورس، ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔

انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ اس نئی وندے بھارت ٹرین کو نشانہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزمین کے پکڑے جانے پر ان کو سخت سزادی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریلوے، عوامی املاک ہے، انہوں نے اپیل کی کہ ایسی حرکتیں نہ کی جائیں۔