شمالی بھارت
بلڈوزر اب گیراج میں رہے گا،اکھلیش یادو کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم
انہوں نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے یہ بات کہی۔کانپور میں سیسمو حلقہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ نے کیا کہا ہے۔
نئی دہلی: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ”بلڈوزر انصاف“ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ اب بلڈوزر گیراج میں رہے گا۔ انہوں نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے یہ بات کہی۔کانپور میں سیسمو حلقہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ نے کیا کہا ہے۔ اُس نے بلڈوزر کے خلاف تبصرہ کیا ہے جو اِس حکومت کی علامت بن گیا تھا۔
اِس فیصلہ پر میں سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یادو نے کہا کہ ایسے لوگوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے جو لوگوں کے گھر توڑتے ہیں۔ اب ان کا بلڈوزر گیراج میں رہے گا اور کسی غریب کا مکان توڑا نہیں جائے گا۔