شیئر بازار میں تیزی کا رجحان
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 809.57 پوائنٹس کے ساتھ 78,375.73 پر کھلا۔ تاہم، بعد میں اس کے اضافے کا سلسلہ سست ہوگیا اور خبر لکھے جانے تک، یہ 327.78 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 77,893.94 پر تھا۔
ممبئی: بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان منگل کے روز گھریلو شیئر بازاروں میں اضافہ دیکھا گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 809.57 پوائنٹس کے ساتھ 78,375.73 پر کھلا۔ تاہم، بعد میں اس کے اضافے کا سلسلہ سست ہوگیا اور خبر لکھے جانے تک، یہ 327.78 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 77,893.94 پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 252.75 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 24,280.80 پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت، یہ 98.70 پوائنٹس، یعنی 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 24,126.75 پر تھا۔
آئی ٹی اور تیل اور گیس کے علاوہ باقی تمام سیکٹرل انڈیکس سبز رنگ میں رہے۔ آٹو، مالیات، فارما، کنزیومر ڈیوریبل اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سینسیکس کے حصص میں، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، ایل اینڈ ٹی، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کوٹک مہندرا انڈیگو اور الٹرا ٹیک سیمنٹ میں اضافہ درج کیا گیا۔ ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس، ایرٹیل، ٹی سی ایس اور بجاج فائنانس فی الحال گراوٹ ہے۔