سوشیل میڈیا

ویڈیو: ایک شخص کی مگرمچھ سے دوستی کی کوشش مہنگی پڑگئی!

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے مگر مچھ کو چھیڑنے کی غلطی کردی لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ شائد زندگی بھر نہیں بھول سکے گا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو مگر مچھ کے قریب جاتا ہے اور مگر مچھ کی پیٹ سہلاتا ہے۔

حیدآباد: مگرمچھ کا شمار دنیا کے خطرناک اور خوفناک شکاریوں میں ہوتا ہے جو اپنے شکار پر تشدد کرتا ہے اور اسے کچا چباتا ہے۔ یہ اتنا خطرناک ہے کہ جنگل کا بادشاہ شیر بھی اس سے دوری رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
شعلے 2 جلد آرہی ہے۔ ہاردیک پانڈیا کا دلچسپ ٹویٹ

 یہ شکار کو اپنے تیز جبڑوں میں پکڑ کر اس کی حالت خراب کر دیتا ہے۔ جانور جانور ہے انسان بھی مگرمچھ کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جن میں کبھی وہ جانوروں پر حملہ کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی انسانوں پر۔ حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر آپ کی روح بھی کانپ جائے گی۔

https://www.instagram.com/reel/CnpFZx-I4Kz/?utm_source=ig_web_copy_link

کئی بار کچھ لوگ چند سکینڈ کی ویڈیوز اور تصاویر کیلئے اپنی جان بھی خطرہ میں ڈال دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مگر مچھ جیسے خطرناک جانور کو چھیڑتے ہیں، یہ سوچے بغیر کہ اگر مگرمچھ اُن پر حملہ کردے تو اُن کی حالت کیا ہوگی۔

اس وائرل ویڈیو میں ایک شخص ایسی ہی غلطی کرتا ہوا نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے مگر مچھ کو چھیڑنے کی غلطی کردی لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ شائد زندگی بھر نہیں بھول سکے گا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو مگر مچھ کے قریب جاتا ہے اور مگر مچھ کی پیٹ سہلاتا ہے۔ مگر مچھ کو اس شخص کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور اس کے بعد مگر مچھ مڑ کر اس شخص پر زوردار حملہ کردیتی ہے ۔

مگر مچھ کے حملہ کے بعد وہ شخص بھاگتا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ اُس شخص پر بری طرح حملہ کردیتی ہے جس سے اُس شخص کا ہاتھ زخمی ہوجاتا ہے اور خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر Animals_Powers  نام کے ہینڈل سے شئیر کیاگیا ہے جسے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس پر مختلف اظہار خیال ظاہر کررہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی ایک منٹ کیلئے دنگ رہ جائیں گے۔