مشرق وسطیٰ

’’برج خلیفہ‘‘ دنیا کی سب سے بلند عمارت

سال نو پر بھی ہر سال دنیا کی اس سب سے بلند عمارت پر خوبصورت آتشبازی کی جاتی ہے تاہم 2025 کی آمد کے استقبال کے حوالے سے برج خلیفہ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

دبئی: دبئی میں قائم برج خلیفہ کو اب تک دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل ہے اس کی انتظامیہ نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ دبئی میں قائم برج خلیفہ گزشتہ 14 سال سے بلاشرکت غیرے دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہے۔ عالمی توجہ کا مرکز اس عمارت کو مختلف ممالک کے قومی ایام، تہواروں اور نئے سال پر رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
یوم خواتین پردنیا بھر میں ”عورت مارچ“ کا انعقاد
سری چیتنیہ کالجس پر طلبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔ یوتھ کانگریس کا احتجاج

سال نو پر بھی ہر سال دنیا کی اس سب سے بلند عمارت پر خوبصورت آتشبازی کی جاتی ہے تاہم 2025 کی آمد کے استقبال کے حوالے سے برج خلیفہ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

اس سال اگر لوگوں کو برج خلیفہ پر آتشبازی کا لطف اٹھانا ہے تو یہ مفت نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے ٹکٹ لینا پڑے گا۔ سال نو کے آتشبازی فنکشن کے ٹکٹوں کی فروخت 24 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

بالغ افراد کے لیے ٹکٹ کی قیمت 580 درہم اور بچوں کے لیے 370 درہم رکھی گئی ہے جب کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انٹری مفت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ٹکٹ لینے والے افراد برج پارک کی فرنٹ لائن پر بیٹھ کر آتشبازی کے ساتھ فاؤنٹین شو کے مزے بھی لے سکیں گے۔