جرائم و حادثات

نامعلوم افراد کا حملہ، سسر ہلاک، داما د شدید زخمی

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں بائیک پر جانے والے سسر اور داماد پر نامعلوم افرادنے حملہ کردیا۔یہ واردات نرمل ضلع مستقرکے بنگل پیٹ کے قریب پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں بائیک پر جانے والے سسر اور داماد پر نامعلوم افرادنے حملہ کردیا۔یہ واردات نرمل ضلع مستقرکے بنگل پیٹ کے قریب پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اس حملہ کے نتیجہ میں 60سالہ شخص بچنا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ داماد26سالہ وینکٹیش شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آورنقاب پوش تھے جو تیز دھار ہتھیار کے ساتھ پہنچے تھے۔زخمی وینکٹیش کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس واردات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا اور شواہد اکھٹاکئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w