مشرق وسطیٰ

برج خلیفہ، ترنگا کے رنگوں سے منور

2024ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کے کلیدی خطبہ سے قبل دُبئی کی فلک بوس عمارت برج خلیفہ پر ہندوستانی پرچم روشن کیا گیا اور گیسٹ آف آنر۔ ریپبلک آف انڈیا کے الفاظ لکھے گئے۔

دُبئی: 2024 ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کے کلیدی خطبہ سے قبل دُبئی کی فلک بوس عمارت برج خلیفہ پر ہندوستانی پرچم روشن کیا گیا اور گیسٹ آف آنر۔ ریپبلک آف انڈیا کے الفاظ لکھے گئے۔

مودی اپنے 10 سالہ اقتدار میں ساتویں مرتبہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آئے ہوئے ہیں۔ ان کے اس 2 روزہ دورہ میں ابوظبی کے پہلے ہندومندر بی اے پی ایس مندر کا افتتاح بھی شامل ہے۔

دُبئی کے ولیعہد پرنس شیخ حمدان بن محمد بن راشدالمکتوم نے برج خلیفہ کی 2 تصاویر ایکس پر شیئر کیں جن میں برج خلیفہ پر ترنگے کے 3 رنگ اورورلڈ گورنمنٹ سمٹ کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے۔

منگل کے دن ابوظبی پہنچنے پر مودی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آکر انہیں ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے گھر میں ہیں۔

انہوں نے ابوظبی کے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں این آر آئیزکی بڑی تعداد سے خطاب کیا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت سے خلیجی ملک میں تقریباً 35 لاکھ ہندوستانیوں کا اچھاخیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

a3w
a3w