تلنگانہ
ٹرینڈنگ

برقعہ پوش خواتین نے مندر میں پوجا کی (ویڈیو وائرل)

یہ خواتین مسلم ہیں یا نہیں اس بات کی تصدیق تو نہیں کی جا سکی لیکن ویڈیو میں تو ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خواتین برقع پہن کر مندر کے اندر موجود تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بعض برقعہ پوش خواتین مندر میں پوجا اور غیر شرعی عمل کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

 یہ ویڈیو اچم پیٹ منڈل کے رنگا پور گاؤں کا بتایا جا رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ خواتین پہلے درگاہ شریف کی زیارت کی اور پھر وہ امامہیشور پہاڑی پر گئیں جہاں پر مندر واقع ہیں اور شیو مندر میں پوجا کی۔

یہ خواتین مسلم ہیں یا نہیں اس بات کی تصدیق تو نہیں کی جا سکی لیکن ویڈیو میں تو ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خواتین برقع پہن کر مندر کے اندر موجود تھیں اور ان میں سے ایک خاتون ہندؤں خواتین جیسا غیر شرعی عمل کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اگر واقعی یہ خواتین مسلمان ہیں تو کافی افسوس کا مقام ہے کہ آج کے اس پرفتن دور میں مسلم معاشرہ کہاں جارہا ہے۔ پہلے ہی کچھ ایسے ویڈوسوشل میڈیا پر رونما ہورہے ہیں کہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی کچھ مسلم طالبات یا ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کرنے والی چند لڑکیاں ہندؤں لڑکوں کے ساتھ کھلے عام کبھی شاپنگ مال میں یا کسی تفریحی مقامات دیکھی جارہی ہیں۔ اس کے ذمہ دار کون ہیں؟