مشرق وسطیٰ

عمرہ زائرین کی بس کو تصادم کے بعد آگ لگ گئی، خوفناک حادثہ میں 6 زائرین جاں بحق

وزارت میں انڈونیشیا کے شہریوں اور قانونی اداروں کے تحفظ (PWNI & BHI) کے ڈائریکٹر جودھا نگرہ کے مطابق یہ حادثہ جمعرات، 20 مارچ کو جدہ سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال میں وادی العقیق میں پیش آیا۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں بس حادثے میں 6 انڈونیشیائی زائرین جاں بحق ہو گئے۔سعودی عرب میں مدینہ اور مکہ کے درمیان ہائی وے پر عمرہ زائرین کی بس ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفین اور زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔

وزارت میں انڈونیشیا کے شہریوں اور قانونی اداروں کے تحفظ (PWNI & BHI) کے ڈائریکٹر جودھا نگرہ کے مطابق یہ حادثہ جمعرات، 20 مارچ کو جدہ سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال میں وادی العقیق میں پیش آیا۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ حادثے کے متاثرین میں انڈونیشیائی شہریوں کی کل تعداد 20 ہے جس میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور باقی زخمی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس تصادم کے بعد الٹ گئی اور آگ لگ گئی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔