مہاراشٹرا

سرکاری اسپتال میں 24 مریضوں کی موت

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں شنکر راؤ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں دوائیوں کی مبینہ کمی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 24 شدید بیمار مریضوں کی موت ہو گئی۔

ناندیڑ: مہاراشٹر کے ناندیڑ میں شنکر راؤ چوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں دوائیوں کی مبینہ کمی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 24 شدید بیمار مریضوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے میں اپنے نومولود سے محروم ہوگیا۔ متاثر شخص کا اظہار کرب
ناندیڑ دواخانہ کے ڈین سے ٹوائلٹ صاف کروائے گئے، رکن پارلیمنٹ کے خلاف کیس درج (ویڈیو)
پیدائش کے فوری بعد برتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی

ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مرنے والوں میں 12 نومولود بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ریاست بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

ان سرکاری اسپتالوں کو ادویات فراہم کرنے والی کمپنی ہافکائن انسٹی ٹیوٹ نے ادویات کی خریداری روک دی ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

a3w
a3w