ایشیاء

بنگلہ دیش میں بس حادثہ کا شکار، 17 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ ڈھاکہ جانے والی عماد پربھان بس بے قابو ہوکر بھنگا-ڈھاکہ ایکسپریس وے کی ریلنگ توڑتے ہوئےکھائی میں جا گری، جس سے 16 مسافر موقع پر ہی موت ہوگئی اور 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شبچر اور ڈھاکہ کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں مداری پور کے ضلع شبچر کے قطب پور علاقے میں اتوار کی صبح ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا

 پولیس نے بتایا کہ ڈھاکہ جانے والی عماد پربھان بس بے قابو ہوکر بھنگا-ڈھاکہ ایکسپریس وے کی ریلنگ توڑتے ہوئےکھائی میں جا گری، جس سے 16 مسافر موقع پر ہی موت ہوگئی اور 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شبچر اور ڈھاکہ کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔

شبچر ہائی وے پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر ابو نعیم مفضل حق نے بتایا کہ حادثہ میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ریسکیو کام جاری ہے۔