آندھراپردیش
بس نے کنٹینر لاری کو ٹکر دے دی، ایک ہلاک
بس نے کنٹینر لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں پیش آیا۔

حیدرآباد: بس نے کنٹینر لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سناپوبٹی علاقہ کے حدود میں وجئے واڑہ سے چینئی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے ڈیوائیڈر کے قریب اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس کنٹینر سے ٹکراگئی اور الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس حادثہ میں تین مسافرین زخمی ہوگئے۔
حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی۔