تعلیم و روزگار

تلنگانہ کے چھوٹے تاجروں کو تجارت کے مواقع

معروف ای کامرس کمپنی میشو کی جانب سے تلنگانہ میں 17000 سے زائد چھوٹے تاجرین کو کامیاب تجارت کرنے کاموقع فراہم کیاہے۔

حیدرآباد: معروف ای کامرس کمپنی میشو کی جانب سے تلنگانہ میں 17000 سے زائد چھوٹے تاجرین کو کامیاب تجارت کرنے کاموقع فراہم کیاہے۔

آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائرکٹر بزنس میشو اتکرش گرگ نے کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران تلنگانہ کے متوسط اور چھوٹے تاجرین کی بڑی تعداد میشو پلاٹ فارم کیساتھ وابستہ ہوئے ہیں جو گزشتہ سال 2022 سے 20 فیصد زیادہ ہے۔

جن کمپنیوں نے میشو سے وابستگی اختیار کی ہے ان میں زیادہ تر ہوم کچن،پرسنل کیئر، ویلنس‘ الیکٹرانکس اور فیشن ملبوسات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میشو کا 80 فیصد کاروبار زمرہ دوم اور سوم شہروں سے ہوتا ہے.حالیہ عرصہ کے دوران میشو نے ایک ملین سیلز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ہمارا مقصد چھوٹے کاروباریوں کو کل ہند سطح پر اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میشو کے ذریہ تجارت پر کمپنی سے کوئی کمیشن نہیں لیا جاتا اس لئے مالی سال 2022 کے دوران چھوٹے کاروباریو ں نے میشو پلاٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے 3700 کروڑ روپے کی بچت کی تھی۔ا

تکرش گرگ نے مزید کہا کہ اس طرز کی تجارت میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 کے دوران ریکارڈ 140 ملین صارفین نے میشو سے خریداری کی.اس موقعہ پر نیلما شا اور جھانوی ٹھاکر بھی موجود تھیں۔

a3w
a3w