دہلی

وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

وزیراعظم نریندر مودی کنیا کماری پہنچ چکے ہیں اور وویکا نندا راک میموریل میں گیان دھیان میں مصروف ہیں۔

کنیاکماری: وزیراعظم نریندر مودی کنیا کماری پہنچ چکے ہیں اور وویکا نندا راک میموریل میں گیان دھیان میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
3نئے قوانین پر عمل آوری ملتوی کردی جائے: ممتابنرجی
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

وہ دھیان منڈپم میں مراقبہ کررہے ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں 1982 میں ہندو فلسفی وسنت سوامی وویکا نندا نے دھیان کیا تھا تاکہ ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں واضح تصویر حاصل کرسکیں۔

یہ مقام بحیرہ ہند‘ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کا سنگم بھی ہے۔ بی جے پی قائدین کا کہناہے کہ (دھیان یا مراقبہ کرنے کے لئے) کنیا کماری کاانتخاب قومی یکجہتی کا پیام دیتاہے۔

اس یادگار کے اطراف زائد از2000 پولیس ملازمین تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وزیراعظم کی سیکوریٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ کوسٹ گارڈ اور بحریہ بھی یہاں کڑی نظررکھیں گے۔

وزیر اعظم نے کیدار ناتھ کا بھی سفر کیا جہاں انہوں نے ایک غار میں گیان دھیان کیا۔ وزیر اعظم کے اس اقدام پر سیاسی تنازعہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیاتھا کہ وزیراعظم انتخابات کے دوران تحدیدات کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پارٹی الیکشن کمیشن سے بھی رجوع ہوئی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وزیراعظم کے گیان دھیان کی تصاویر ٹی وی پر پیش نہ کی جائیں۔

a3w
a3w