تلنگانہ

بٹنگ ایپس پروموشن کیس ۔اداکاروجے دیوراکونڈا کو ایک مرتبہ پھرای ڈی کی نوٹس

ذرائع کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا پہلے ہی ایک بار ای ڈی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، لیکن اب دوبارہ 11 اگست کو انہیں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلگو ریاستوں میں سنسنی پھیلانے والے بٹنگ ایپس پروموشن کیس میں ایک بار پھر نیا موڑ آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس معاملہ میں اداکاروجے دیوراکونڈا کو ایک مرتبہ پھرنوٹس جاری کرتے ہویے انہیں 11 اگست کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


تلنگانہ پولیس نے بٹنگ ایپس کی پروموشن میں شامل افراد پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جانچ کی۔


اب اس معاملے میں ای ڈی نے مداخلت کی ہے۔ ای ڈی نے بٹنگ ایپس کی پروموشن میں حصہ لینے والی فلمی شخصیات کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا پہلے ہی ایک بار ای ڈی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، لیکن اب دوبارہ 11 اگست کو انہیں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔