حیدرآباد

سی بی آئی اتوار کو کویتا سے پوچھ تاچھ کرے گی

کویتا کی خواہش کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم، 11دسمبر اتوار کو چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے مکان روانہ ہوگی اور یہ ٹیم، کویتا کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

حیدرآباد: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی)، دہلی شراب پالیسی اسکام کے بارے میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر و ایم ایل سی کے کویتا سے کل اتوار کے روز ان کی قیامگاہ موقوعہ بنجارہ ہلز میں پوچھ تاچھ کرے گی۔

 پوچھ تاچھ سے متعلق سی بی آئی کے ایک ٹرائل میل وصول ہونے کے بعد 6 دسمبر کو ڈی آئی جی / سی بی آئی، اے سی بی دہلی رگھویندر وتسا ک و روانہ کردہ مکتوب میں کویتا نے انہیں بتایا کہ وہ انوسٹی گیشن کیلئے11 دسمبر کو11 بجے دن، اپنے مکان موقوعہ بنجارہ ہلز پر دستیاب رہیں گی۔

 کویتا کی خواہش کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم، 11دسمبر اتوار کو چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے مکان روانہ ہوگی اور یہ ٹیم، کویتا کا بیان ریکارڈ کرے گی۔