کھیل

چائے کے وقفے تک ہندوستان نے تین وکٹوں پر 112 رنز بنائے

چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں کے درمیان 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی تھی۔

میلبورن: یشسوی جیسوال (ناٹ آؤٹ 63) اور رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 28) کی بدولت ہندوستان نے چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں دن پیر کو چائے کے وقفے تک تین وکٹ پر 112 رن بنا کر میچ پر قابو پالیا۔

متعلقہ خبریں
Video: کوہلی تیسرے امپائر کے فیصلہ سے برہم
دہلی ٹسٹ میں ڈیویڈ وارنر کی شمولیت غیریقینی

ہندوستان کو جیت کے لیے ابھی 229 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے پہلے صبح کے سیشن میں جسپریت بمراہ نے دوسرے ہی اوور میں ناتھن لیون (41) کو آؤٹ کرکے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا خاتمہ کیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی اور صرف 25 کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔

کپتان روہت شرما (نو) اور کے ایل راہل (صفر) پویلین لوٹ گئے۔ ان دونوں بلے بازوں کو پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے وراٹ کوہلی (پانچ) کو مچل اسٹارک نے اپنا شکار بنایا۔ ایک وقت، ہندوستان نے لنچ تک 33 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوائی تھیں۔

ایسے بحران میں بلے بازی کے لیے آئے رشبھ پنت نے یشسوی جیسوال کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بھی بنائے۔

چائے کے وقفے تک دونوں بلے بازوں کے درمیان 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی تھی۔

ہندوستان نے 54 اوور میں چائے کے وقفے تک تین وکٹ پر 112 رنز بنا لیے ہیں اور یشسوی جیسوال (63 ناٹ آؤٹ) اور رشبھ پنت (28) رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔