جموں و کشمیر

جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال

نیشنل گرین ٹریبونل نے جموں و کشمیرکے ضلع دوڈا میں زمین دھنسنے کے واقعہ کے پیش نظر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ماحولیاتی نقصان کو روکنے کیلئے اتلافی اقدامات تجویزکرے۔

نئی دہلی: نیشنل گرین ٹریبونل نے جموں و کشمیرکے ضلع دوڈا میں زمین دھنسنے کے واقعہ کے پیش نظر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ماحولیاتی نقصان کو روکنے کیلئے اتلافی اقدامات تجویزکرے۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیشی شہری جموں میں ایل اوسی کے قریب گرفتار
جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ
پی ڈی پی وفد نے یاترا میں حصہ لیا
جموں میں پے درپے 2 دھماکے، 9 افراد زخمی

ٹریبونل میں ایک معاملہ کی سماعت ہورہی تھی جس میں میڈیاکی ایک رپورٹ کانوٹ لیاگیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقہ کے بیشتر مکانات کونقصان پہونچاہے اور ان کے مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔

چیرپرسن جسٹس اے کے گوئل پر مشتمل بنچ نے نوٹ کیاکہ اس واقعہ کی وجوہات کاتعین کرنے جیولوجیکل سروے کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس نے کہاکہ یہ معاملہ باعث تشویش ہے اورسخت احتیاطی اوراتلافی اقدامات کامتقاضی ہے۔

بنچ نے جس میں ماہرارکان اے سنتھل ویل اور افروز احمد بھی شامل تھے، اس بات کانوٹ لیاکہ ٹریبونل نے قبل ازیں ہمالیائی خطہ کے نازک مقامات کے بارے میں ایک حکم جاری کیا تھا جن میں شملہ، کسولی،منالی، ہماچل پردیش کا میکلوڈ گنج اورراجستھان میں اراولی ہلزشامل ہیں۔

گرین ٹریبونل نے اپنے حکم کے ذریعہ متعلقہ محکموں کے نمائندوں اورماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ وہ اتلافی اقدامات تجویزکرسکیں۔

a3w
a3w