کھیل

بی سی سی آئی، ہر ڈاٹ بال پر 500 درخت لگائے گا

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف مرحلے کے میاچس کے دوران ہونے والی ہر ڈاٹ بال پر 500 درخت لگائے گا۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف مرحلے کے میاچس کے دوران ہونے والی ہر ڈاٹ بال پر 500 درخت لگائے گا۔

متعلقہ خبریں
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے بی سی سی آئی نے پورے ہندوستان میں درخت لگانے کا منفرد اقدام اٹھایا جس کو دنیا بھر میں خوب سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ روز آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنز اور چنائی سوپر کنگز کی ٹیمیں چدمبرم اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، اس میچ میں چنائی نے فتح حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم میچ سے قبل بورڈ نے ہر ڈاٹ بال پر ہندوستان میں 500 درخت لگانے کا اعلان کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میچ کے دوران بولرس کی جانب سے 84 ڈاٹ بالز کروائی گئیں جس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی بورڈ 42 ہزار درخت لگائے گا اور یہ سلسلہ اگلے تین میاچس تک جاری رہے گا۔

بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل میچ کے دوران لائیو کامنٹری میں اس دلچسپ پیشرفت کا انکشاف کیاگیا۔

لیگ کے آفیشل براڈکاسٹرز نے تخلیقی طورپر اسکور کارڈ پر ڈاٹ بال کے بجائے درخت کا ایموجی دکھایا، جو ایک اہم ماحولیاتی اقدام کا اشارہ تھا۔ اس اقدام کو گرین ڈاٹ بالز کا نام دیا گیاہے، لائیو کامنٹری کے دوران نشریاتی اداروں کا تذکرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو آگاہی فراہم کی گئی۔