حیدرآباد

خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

 موصوف کا پہلا تقرر 8 / ستمبر 1997 کو ایم پی پی ایس بنگارو گڈہ مریال گوڑه ضلع نلگنڈہ میں ہوا . وہاں سے ایم پی پی ایس اننتارم اور پھر بی بی نگر منڈل تبادلہ ہوکر آئے. درس و تدریس کے پیشہ کی ایک مثال آپ نے قائم کی.

حیدرآباد:مدرسہ وسطانیہ بی بی نگر منڈل ضلع یادادری میں بحسن خوبی خدمت انجام دینے والے استاد محترم خواجہ رفعت الله صاحب ولد خواجہ عظمت الله صاحب مرحوم 31 / جولائی 2025 کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوئے ـ

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

 موصوف کا پہلا تقرر 8 / ستمبر 1997 کو ایم پی پی ایس بنگارو گڈہ مریال گوڑه ضلع نلگنڈہ میں ہوا . وہاں سے ایم پی پی ایس اننتارم اور پھر بی بی نگر منڈل تبادلہ ہوکر آئے. درس و تدریس کے پیشہ کی ایک مثال آپ نے قائم کی.

 رفعت الله صاحب منكسر المزاج اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے استاد ہیں یہی نہیں غرباء اور مساكين کی مدد اور اپنے ہم پیشہ استاتذه کا ہر طرح تعاون کرتے آئے ہیں ـ کم گو اور صبرو تحمل ان کے صفات کی بہت بڑی خوبی رہی ہے درس و تدریس کے علاوہ دینی و ملی کاموں میں خود کو پیش پیش کرنا انکی عادت رہی

اٹھائیس سال کی سرویس مکمل کرنے کے بعد ان کا اس پیشہ کو خیر باد کہنا اساتذه برادری کو غمگین کر رہا ہے۔

جی سریش ریڈی ایم ای او اور تمام اساتذہ نے انکی آئنده زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

ڈاکٹر فہمیدہ جميل اور محمد جمیل احمد نے انکی صحت اور خوشحال زندگی کے لئے دعا کی.