شمال مشرق

بچپن کی شادیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی:چیف منسٹر آسام

ہر چھ ماہ میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی اور ڈی جی پی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچپن کی شادیوں کے خلاف کارروائی کے اگلے مرحلہ کے لئے جو جاریہ سال نومبر یا دسمبر میں منعقد ہوگا، ابتدائی سروے کرائیں۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنتا بسوا شرما نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بچپن کی شادیوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گی اور اِس سماجی برائی کے خلاف ہر چھ ماہ میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اواخر سال تک بچپن کی شادیوں کے خلاف کارروائی کے اگلے مرحلہ کے لئے ایک ابتدائی سروے کرائیں۔

متعلقہ خبریں
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے

 ایک غیرسرکاری تنظیم نے چہارشنبہ کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بچپن کی شادیوں کے خلاف ریاستی حکومت کی کارروائی کی وجہ سے ایسے معاملات میں کمی آئی ہے، جس پر شرما نے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے چہارشنبہ کی شام اپنے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ بچپن کی شادیوں کے خلاف ہماری مہم اور سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 ہر چھ ماہ میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی اور ڈی جی پی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچپن کی شادیوں کے خلاف کارروائی کے اگلے مرحلہ کے لئے جو جاریہ سال نومبر یا دسمبر میں منعقد ہوگا، ابتدائی سروے کرائیں۔

 انہوں نے کہا کہ ابتداء میں چند افراد بچپن کی شادیوں کے خلاف کارروائی پر خوش نہیں تھے، لیکن اب لوگ اقلیتی علاقوں میں بھی اِس سماجی برائی کو روک رہے ہیں۔ شرما نے کہا کہ ”انڈیا چائلڈ پروٹیکشن“ (آئی سی پی)کی رپورٹ ناری شکتی کے لئے ہماری مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔

 نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کے مطابق ان علاقوں کے 30فیصد حصہ میں بچپن کی شادیوں کے مکمل خاتمہ جبکہ 40 فیصد علاقہ میں قابل لحاظ کمی کی اطلاع دی گئی ہے، جبکہ ماضی میں ان علاقوں میں یہ سماجی برائی عروج پر تھی۔

ریاست کے 20 اضلاع کے 1132مواضعات میں کرائے گئے ایک سروے سے بھی یہی پتہ چلا ہے۔ جن مواضعات کا سروے کیا گیا ان کی جملہ آبادی 21لاکھ ہے، جبکہ بچوں کی آبادی 8لاکھ ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ 20کے منجملہ 12 اضلاع میں زائد از 90 فیصد مدعی علیہان کا ماننا ہے کہ بچپن کی شادیوں سے متعلق کیسس میں لوگوں کو گرفتار کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے جیسی کارروائیاں ایسے کیسس کے رونماں ہونے کو روکنے میں موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

a3w
a3w