حیدرآباد

حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مہم، آٹوڈرائیور کی ہلچل

حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف جاری ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران شہرحیدرآباد کے چمپاپیٹ علاقہ میں ایک شرابی نے ہلچل مچادی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف جاری ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران شہرحیدرآباد کے چمپاپیٹ علاقہ میں ایک شرابی نے ہلچل مچادی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

بدھ کی شب چمپاپیٹ علاقہ میں میرچوک کے ٹریفک انسپکٹرنعیم الدین اورسب انسپکٹرامرناتھ ریڈی کی قیادت میں یہ مہم چلائی جارہی تھی کہ اسی دوران ٹریفک پولیس نے ایک آٹو کو روکنے کی کوشش کی۔

آٹوڈرائیور نے بغیر رکے آگے بڑھتے ہوئے سامنے کھڑے پولیس ملازمین کی طرف گاڑی چلائی۔

جب آٹو کو روک کر ڈرائیور کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔اس نے ملازمین پولیس سے بحث وتکرار شروع کردی۔

پولیس نے آٹوضبط کرلیا اورایک معاملہ درج کرلیا۔