حیدرآباد

راجہ سنگھ کو دوبارہ گوشہ محل سے امیدوار بنائے جانے کے خلاف سیول سوسائٹی کے اراکین کی مہم

بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو دوبارہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے پارٹی امیدوار بنانے جانے کے خلاف سیول سوسائٹی کے اراکین بھارت راشٹرا سمیتی کو راجہ سنگھ کے خلاف مضبوط امیدوار ٹہرانے کے لئے حوصلہ افزائی کے لیے کوششوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو دوبارہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے پارٹی امیدوار بنانے جانے کے خلاف سیول سوسائٹی کے اراکین بھارت راشٹرا سمیتی کو راجہ سنگھ کے خلاف مضبوط امیدوار ٹہرانے کے لئے حوصلہ افزائی کے لیے کوششوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

سیول سوسائٹیز چاہتی ہے کہ شہر کے سیکولر کردار کے تحفظ اور تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز تقاریر کو ختم کرنا ضروری ہے۔

وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بی آر ایس کو بی جے پی امیدوار کے قابل اعتراض بیانات کو معاف نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر راجہ سنگھ کی پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دیے گئے بیانات، جس کے نتیجے میں انہیں قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اس لئے سیول سوسائٹیز کا مطالبہ واضح ہے کہ نفرت انگیز تقریر کی تمام اقسام کے خلاف ایک پرعزم موقف اختیار کرنا ضروری ہے۔

امومت سوسائٹی کی بانی خالدہ پروین نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور کار گزارصدر بی آر یس کے ٹی راما راؤ سے اپیل کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ گوشہ محل حلقہ کے لیے ایک مضبوط امیدوار کو میدان میں اتاریں۔

انہوں نے کہا راجہ سنگھ مسلسل اشتعال انگیز تبصرہ کر رہے ہیں، اور ایک سیکولر ریاست کے طور پر تلنگانہ کے تئیں بی آر ایس کے عزم کو دیکھتے ہوئے، انہیں گوشہ محل میں ایک مضبوط امیدوار کھڑا کر کے اس ملعوں شخص کو بدترین شکست سے دوچار کر دینا چاہیے۔

یس کیو مسعود جو اسیم نامی تنظیم کے ایک ذمہ دار شخص ہیں نے کہا کہ بی آر یس کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے کسی بھی تاثر کو دور کرنا چاہیے۔

وہ اسے بی آر ایس اور کے ٹی آر کے لیے گوشہ محل حلقہ میں فرقہ پرست امیدوار کا مقابلہ کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں، حیدرآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والی کسی بھی کوشش کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسی کوششوں کو راجہ سنگھ کی شکست کی شکل میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہیے۔

a3w
a3w