500 روپے کے نوٹ پر لگی لاکھوں کی بولی! ایسا کیا ہے اس میں خاص؟
طانٹرنیٹ پر ان دنوں 500 روپے کے ایک نوٹ کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ یہ عام کرنسی نوٹ نہیں، بلکہ اس کا سیریل نمبر اسے خاص بناتا ہے، جسے کئی لوگ "لکی نوٹ" مان رہے ہیں۔

نئی دہلی: انٹرنیٹ پر ان دنوں 500 روپے کے ایک نوٹ کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ یہ عام کرنسی نوٹ نہیں، بلکہ اس کا سیریل نمبر اسے خاص بناتا ہے، جسے کئی لوگ "لکی نوٹ” مان رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر بولیاں لگنی شروع ہو گئی ہیں اور لوگ اس کو خریدنے کے لیے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے دینے کو تیار ہیں۔
کیا ہے نوٹ کی خاصیت؟
یہ مخصوص 500 روپے کا نوٹ Reddit کے r/indiasocial پیج پر @ResponsibleWalrus361 نامی صارف نے شیئر کیا۔ اس نوٹ کا سیریل نمبر ہے: 1DL 777777 – یعنی تمام ہندسے 7۔ اس منفرد سیریل نمبر کو نایاب اور قسمت لانے والا مانا جا رہا ہے۔
پوسٹ میں صارف نے لکھا، "مجھے یہ انتہائی ریئر 500 روپے کا نوٹ ملا ہے، کیا میں اس سے پیسے کما سکتا ہوں؟” اس سوال نے Reddit صارفین کو متوجہ کر لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوسٹ پر 9000 سے زائد اپ ووٹس اور 700 سے زیادہ تبصرے آ چکے ہیں۔ کئی صارفین نے نوٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، جب کہ کچھ نے بولی بھی لگائی۔ کئی لوگوں نے اپنے پاس موجود نایاب سیریل نمبروں والے نوٹوں کی تصویریں بھی شیئر کیں۔
‘777777’ کیوں مانا جاتا ہے خاص؟
علم الاعداد (Numerology) اور علمِ نجوم (Astrology) میں 7 کا عدد بہت مقدس اور خوش قسمت مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب نوٹ کا سیریل نمبر چھ مرتبہ 7 پر مشتمل ہو یعنی ‘777777’، تو وہ نوٹ بہت اہم ہو جاتا ہے۔
EVERYONE, LOOK AT THIS
byu/ResponsibleWalrus361 inindiasocial
ایسے "رننگ سیریل نمبر” جیسے 111111، 123456، 999999 یا 777777 والے نوٹس کو کرنسی کلیکٹرز (currency collectors) نہایت قیمتی سمجھتے ہیں۔ یہ نہ صرف ان کے لیے ایک نایاب خزانہ ہوتے ہیں بلکہ انہیں ایک قیمتی سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
نایاب نوٹوں کا بڑھتا رجحان
اب سوشل میڈیا پر ایسے نایاب نوٹوں کو تلاش کرنے اور بیچنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کئی لوگ انہیں فریم کروا کر یادگار کے طور پر محفوظ رکھتے ہیں، جبکہ کچھ مستقبل میں ان کی قیمت بڑھنے کی امید میں انہیں بطور سرمایہ کاری رکھتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا: "بھائی، اس نوٹ کو فریم کرا لو، یہ ایک قیمتی اثاثہ ہے!”
کچھ کلیکٹرز ایسے نوٹوں کے لیے لاکھوں روپے تک ادا کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس بھی کسی خاص پیٹرن یا رننگ نمبر والا نوٹ موجود ہے، تو ممکن ہے کہ وہ بھی لاکھوں میں فروخت ہو جائے۔
نوٹ: نایاب کرنسی نوٹس کو بیچنے یا خریدنے سے پہلے قانونی پہلوؤں اور متعلقہ قوانین کی جانچ ضرور کر لیں۔