جرائم و حادثات
رنگاریڈی میں چلتی کار شعلہ پوش
کار کے سامنے کے حصہ میں آگ کو دیکھ کر کار کو سڑک کے کنارے روک کر اس میں سوار چارافراد نیچے اترگئے۔اس طرح انہوں نے اپنی جان بچائی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے مندناپلی کے قریب چلتی کار شعلہ پوش ہوگئی۔ایک خاندان کے کل شب کھمم ضلع سے محبوب نگر جانے کے دوران مدن پلی کے قریب کار میں اچانک دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کار کے سامنے کے حصہ میں آگ کو دیکھ کر کار کو سڑک کے کنارے روک کر اس میں سوار چارافراد نیچے اترگئے۔اس طرح انہوں نے اپنی جان بچائی۔مقامی افراد کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے اس آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم اس میں انہیں ناکامی ہوئی اور یہ کار شعلہ پوش ہوگئی۔