تلنگانہ

جماعت اسلامی کی ورنگل میں کانفرنس ’’ پلٹو اپنے رب کی طرف ‘‘

جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل نے یہ فیصلہ کیاکہ جماعت کے تحت جو مثالی بستی کا تصور ہے اس پر عملی اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ مثالی بستی کے تصور کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

حیدرآباد: جماعت اسلامی قلعہ ورنگل(تلنگانہ) کے زیر اہتمام کانفرنس بعنوان ”پلٹو اپنے رب کی طرف“26 جنوری کو عیدگاہ چنتل ورنگل(تلنگانہ) میں منعقد ہوگی جس کے پوسٹر کی اجرا ء مولانا رحمت اللہ شریف سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندآسام ہوا۔

 اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل جناب سید اظہر الدین نے جماعت کی 75 سالہ جدو جہد پراللہ کا شکرادا کیا اور کہا کہ جماعت سماج میں امن و بھائی چارہ اور دعوت دین، قرآن کا تعارف، سیرت کا تعارف کرتی رہی، خدمت خلق کے ذریعہ بندگان خدا تک اللہ کے پیام کو پہنچانے کی حتی المقدور کوشش کرتی رہی اور ان شاء اللہ کرتی رہے گی۔

اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل نے یہ فیصلہ کیاکہ جماعت کے تحت جو مثالی بستی کا تصور ہے اس پر عملی اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ مثالی بستی کے تصور کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

 اس کانفرنس سے سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند ٹی عارف علی،رمیز ای کے قومی صدر یس آئی او، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ حامد محمد خان،جی آئی او اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران خطاب کریں گی۔

 دوماہ مسلسل کانفرس کے انعقاد تک مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جس میں علماء، دانشوران، معاشرہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں کے علاوہ خواتین و نوجوان لڑکیوں کے پروگرامس بھی ہوں گے۔