جرائم و حادثات

کار نہر میں گر پڑی، انجینئرنگ کے 3 طلبا ہلاک

پولیس اور مقامی افرادکے مطابق پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے تیسرے سال میں زیر تعلیم 10 طلباء اور ایک ڈرائیور ہفتہ کو دو کاروں میں تفریح کیلئے گئے تھے۔

حیدرآباد: کار کے نہر میں گرپڑنے کے نتیجہ میں انجینئرنگ کے تین طلباء ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب یہ انجینئرنگ کے تین طلباء تفریح سے واپس ہورہے تھے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

پولیس اور مقامی افرادکے مطابق پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے تیسرے سال میں زیر تعلیم 10 طلباء اور ایک ڈرائیور ہفتہ کو دو کاروں میں تفریح کیلئے گئے تھے۔ نصف شب کے بعد، ایک کار جس میں طلباء سفر کر رہے تھے،کو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، کوروکونڈہ منڈل کے بوروگوپوڈی میں نہر میں گرگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت ادے کرن،ہرش وردھن اور ہیمنت کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں تین افراد زخمی بھی ہوگئے جن کو علاج کے لئے راجہ مہندراورم کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔